متحدہ عرب امارات نے نئے ہجری سال کے آغاز کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس فیصلے کے تحت سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین پیر 15 جون کو چھٹی سے مستفید ہوں گے، جس سے کئی افراد کو طویل ویک اینڈ کا فائدہ ہوگا۔اماراتی حکام کے مطابق، یہ تعطیل تمام سرکاری و نجی اداروں پر لاگو ہوگی۔ اس حوالے سے فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز (FAHR) اور وزارت انسانی وسائل و اماراتائزیشن (MOHRE) نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں ملازمین کے لیے چھٹی کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسلامی یا ہجری سال کا آغاز محرم الحرام سے ہوتا ہے، جو اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ سمجھا جاتا ہے۔ مسلمان دنیا بھر میں مذہبی تہواروں، عبادات اور اہم اسلامی مناسبات کی تاریخیں ہجری کیلنڈر سے طے کرتے ہیں۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات ہر سال اسلامی اور قومی مواقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کرتا ہے، جن سے لاکھوں مقامی اور غیر ملکی ملازمین مستفید ہوتے ہیں۔