انتہا پسندانہ سرگرمیوں میں ترکیہ کے ملوث ہونے کے الزامات سراسر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں:ترک سفارتخانے کا بیان
نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی دار الحکومت نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کے بعد بھارتی میڈیا نے ترکیے کو نشانہ بنانا شروع کردیا۔بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی رپوٹس میں کہا گیا ہے کہ دہلی دھماکے میں ملوث افراد کو ترکیے سے لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جارہی تھی۔بھارتی میڈیا پر شائع ہونے والی ان رپورٹس پر نئی دہلی میں ترکیے کے سفارتخانے نے سخت ردِعمل دیا ہے۔سفارتخانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جھوٹ پر مبنی مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچانا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ترکیے ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک نمایاں ملک کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے