امریکہ نے ایران کی مدد پر 12افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں

 پابندیوں میں ہانگ کانگ میں قائم 4 اور متحدہ عرب امارات میں قائم 4 کمپنیاں شامل ہیں
ایرانی حکومت کو مالیاتی نیٹ ورکس سے کاٹنے کا سلسلہ جاری رہے گا،امریکی محکمہ خزانہ
واشنگٹن(آئی این پی )امریکا نے چین کو تیل کی ترسیل میں ایران کی مدد پر 12 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں میں ہانگ کانگ میں قائم 4 اور متحدہ عرب امارات میں قائم 4 کمپنیاں شامل ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق وزارتِ خزانہ ایرانی حکومت کو مالیاتی نیٹ ورکس سے کاٹنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے یہ اقدام امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ چین سے قبل کیا گیا ہے۔