ترکش پٹرولیم پاکستانی سمندر میں آف شور ڈرلنگ کریگی :علی پرویز

پٹرول آج بھی مہنگا ، ہم نیقلت نہیں آنے دی:وفاقی وزیر برائے پٹرولیم 
ہمسایہ ملک میں شناختی کارڈ پر صرف 2لٹرپٹرول ملتا ہے:لاہور میں خطاب
لاہور(خصوصی رپورٹ)وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے ترکش پٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے، اس کے بعد بڑی سرمایہ کاری آئے گی جب کہ محدود وسائل کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف دینے اور تیل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کی، پٹرول آج بھی مہنگا ہے لیکن پٹرول کی قلت کہیں نہیں آنے دی، ہمسایہ ممالک میں شناختی کارڈ دکھا کر 2 لٹر پٹرول دیا جا رہا ہے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں علی پرویز ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ن عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے، نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بناکر ناقابل تسخیر بنایا،ایران امریکا جنگ کے دوران پاکستان خطے میں امن اور تحفظ کا ضامن بن کر سامنے آیا، مکہ مشترکہ معاہدے پر پوری قوم کو فخر ہے، سعودیہ کی معاشی قوت، ترکیے کی ترقی اور پاکستان کی دفاعی صلاحیت اہم کردار ادا کرے گی۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی مہارت اور صلاحیتیوں کی پوری دنیا گواہ ہے، ایران امریکا جنگ کے دوران معاشی سطح پر چیلنجز کا سامنا رہا لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل فیصلے لیتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا، اگلی منزل معاشی میدان میں کامیابیاں ہیں۔