موٹر وے پر بس حادثہ‘3مسافر جاں بحق‘20زخمی

 سرگودھا میں تحصیل بھیرہ کے قریب  بس بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی
سرگودھا(آئی این پی ) موٹروے پر لاہور سے اسلام آباد جانے والی مسافر بس کے خوفناک حادثے میں3 افراد جاں بحق اور بیس سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق سرگودھا میں تحصیل بھیرہ کے قریب موٹروے پر لاہور سے اسلام آباد جا رہی مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بس بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی، حادثے میں بس کے ڈرائیور، ہوسٹس اور ایک خاتون موقع پر ہلاک ہو گئے