صوبائی حکومت کا آئندہ کسانوں کو تمام زرعی سبسڈی بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے دینے کا فیصلہ
کراچی (آئی این پی ) سندھ نے وفاق سے گندم کی طرح دھان(چاول) کی بھی قیمت مقرر کرنے کیلئے مکینزم تیار کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، سندھ حکومت نے آئندہ کسانوں کو تمام زرعی سبسڈی بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ چاول کے کاشت کاروں کی مشکلات سے سندھ حکومت بہ خوبی آگاہ ہے لیکن دھان کی امدادی قیمت مقرر کرنا وفاقی حکومت کا اختیار ہے، وفاق فوری طور پر چاول کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا اعلان کرے، تاکہ سندھ کے کاشت کاروں کو ان کی محنت کا جائز معاوضہ مل سکے۔انھوں نے بتایا کہ چاول کے کاشت کاروں کی شکایات کے ازالے اور ان سے رابطہ رکھنے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں