گندم کی قیمت کم کرنے سے آٹا 17 روپے سستا ہوگا، عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے
ایم کیو ایم کو شارع فیصل پر جلسے کی اجازت نہیں ہوگی‘ 12 مئی نہیں کرنے دیا جائے گا:شرجیل میمن
کراچی (آئی این پی)سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں گندم کی قیمت5ہزار سے کم کرکے 4500روپے من مقرر کردی ہے،صوبے میں آٹے کی قیمت میں کمی آرہی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوںنے کہا کہ گندم کی قیمت کم کرنے سے آٹا بھی 17 روپے سستا ہوگا، عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ کچی آبادیوں کوون ونڈو کے تحت ریگولرائز کرنے کیلئے کمیٹی بنائی گئی ، کراچی کو اسمارٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کے تحت چلایا جائے گا، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت نے جلسہ کرنا ہے تو اجازت لے کر کرے، اجازت لیے بغیر کسی جماعت کو جلسہ کرنے نہیں دیں گے ، ایم کیو ایم کان کھول کرسن لے ، شارع فیصل پر جلسے کی اجازت نہیں ہوگی، ایم کیو ایم کو 12 مئی نہیں کرنے دیا جائے گا۔