فیلڈ مارشل نے سری لنکن کھلاڑیوں کو سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی محسن نقوی

 اسلام آباد دھماکے کے مرکزی ملزموں تک پہنچ گئے،   دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں:سینیٹ میں اظہار خیال
اسلام آباد(آئی  این پی )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے کہا  ہے فیلڈ مارشل نے سری لنکن کھلاڑیوں کوسیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ جمعرات کو سینٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا  کہ  دھماکے کے بعد سری لنکا کی ٹیم نے کہاکہ وہ واپس جارہی ہے،سری لنکا کے واپس جانے پر ہماری ان سے بات ہوئی،سری لنکا کی ٹیم کے تمام خدشات دور کئے،فیلڈ مارشل نے کھلاڑیوں کوسیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی،سری لنکن صدر نے رابطہ کیا،جس پر ہم نے کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے یقین دلایا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سری لنکن وزیر دفاع کو سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی،تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا سری لنکن بورڈ اورکھلاڑیوں کے خدشات تھے،سری لنکن صدر نے خود ٹیم کے کھلاڑیوں سے بات کی،اسلام آباددہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں،سری لنکا نے کرکٹ ٹیم کا دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کرکے جرات کامظاہرہ کیا ہے