یو اے ای 2 ارب ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر سے نہیں نکالے گا‘اس بار جو رول اوور ہوگا اس کی مدت زیادہ ہو گی:صحافیوں سے غیررسمی گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے یو اے ای نے دو ارب ڈالر رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا یو اے ای 2 ارب ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر سے نہیں نکالے گا، 2 ارب ڈالر کے ڈپیازٹس رول اوور کیلئے بات چیت جاری ہے۔ اس بار جو رول اوور ہوگا اس کی مدت زیادہ ہو گی۔دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان گورننس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان نے پالیسی اہداف کے حصول کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ اقتصادی سفارتکاری کو وسعت دیکرعالمی سطح پر پاکستان کا کردارمزید مضبوط بنایا،اس وقت ہم بین الاقوامی تعلقات کی تاریخ کے اہم اور ہنگامہ خیز دورسے گزررہے ہیں