پاک فوج کے ترجمان کی طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

ہم اچھی طرح سمجھ چکے ہیں  کس طرح فوج  دہشت گردی سے بچانے میں مدد کر رہی ہے
بطور ذمہ دار شہری ہمیں سوشل میڈیا کے پروپیگنڈا سے خود کو بچانا ہوگا:طلبہ کا اظہارخیال
راولپنڈی(آئی ین پی )پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی جس میں حالات حاضرہ پر بات کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کانونٹ آف جیسس اینڈ میری، بیکن ہاس اور روٹس سکول سسٹم کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں افواج پاکستان کے آپریشنل امور اور داخلی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی۔اس موقع پر پرنسپل کانونٹ آف جیسس اینڈ میری سکول نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، اساتذہ اور طلبا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔طلبا اور اساتذہ نے کہا کہ ہماریلئییہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہمیں آرمی سے بات چیت کا موقع ملا۔طلبہ نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جو پاکستانی عوام کیلئے  اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمیں حقائق کو درست نقطہ نظر سے دیکھنے کی تلقین کی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمیں سوشل میڈیا کے حوالے سے پروپیگنڈا، گمراہ کن اور نقصان دہ معلومات کے بارے میں آگہی دی۔اساتذہ نے بتایا کہ آج ہم نے سیکھا کہ ازلی دشمن کے تزویراتی تکبر کا مقابلہ کیسے کیا جائے، ہم پاک فوج کو ان کے پختہ عزم اور بہادری پر سلام پیش کرتے ہیں۔