اسلام آباد (آئی این پی )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں اساتذہ اور طلبہ نے ان کا بھرپور خیرمقدم کیا۔خصوصی نشست میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی داخلی صورتحال، دفاعی امور اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار پر تفصیلی گفتگو کی، انہوں نے طلبہ کو سوشل میڈیا پروپیگنڈا اور حقائق کے فرق سے متعلق بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بھارت کے حوالے سے بیان کو دنیا نے سچ ثابت ہوتا دیکھا، جہاں افواج پاکستان نے بھارتی ٹیکنالوجی تک کو شکست دی۔