ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی نشست

اسلام آباد(آئی این پی) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی جس میں ملکی داخلی صورتحال، غلط معلومات (مس انفارمیشن و ڈس انفارمیشن)   کے پھیلا ئو اور دیگر اہم قومی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔خصوصی نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکا کے سوالات کے مفصل اور مدلل جوابات دئیے جبکہ تقریب کے اختتام پر شرکا نے اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا، اس موقع پر شرکا نے افواجِ پاکستان کی مادرِ وطن کیلئے  دی جانے والی لازوال قربانیوں کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا