کور کمانڈر بلوچستان کی یونیورسٹی کے طلبا و اساتذہ سے خصوصی نشست

 صوبے کی ترقی، امن و امان کی صورتحال اور نوجوانوں کے مثبت کردار  پر  گفتگو 
کوئٹہ(آئی این پی )کور کمانڈر بلوچستان نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی جس میں صوبے کی ترقی، امن و امان کی صورتحال اور نوجوانوں کے مثبت کردار پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی۔کور کمانڈر سے ملاقات کے دوران طلبا نے مختلف موضوعات پر سوالات کیے جن کے جامع اور مدلل جوابات دیے گئے، نوجوانوں کو مثبت سوچ کے ساتھ ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی اور تعلیم کو قومی ترقی کی اصل بنیاد قرار دیتے ہوئے محنت و نظم و ضبط اپنانے کی ہدایت کی۔نشست میں اس بات پر زور دیا گیا کہ بلوچستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں اور انہیں ملکی ترقی میں مثر کردار ادا کرنے کیلئے  ہر ممکن مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں