خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کا حنا جاوید کے قتل پر گہری تشویش اور دکھ کا اظہار

اسلام آباد(آئی این پی)خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے راولپنڈی میں حنا جاوید کے مبینہ بہیمانہ قتل پر گہری تشویش اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس ہولناک جرم کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچا کر مثال قائم کی جائے۔خاتونِ اول نے پاکستان میں اس نوعیت کے واقعات میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ خواتین کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں شوہر نے مبینہ طور پر والد اور ملازم کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو قتل کر دیا، ملزم فیصل اصغر کو جنسی ہراسانی کے الزام میں اسلام آباد کی 2 یونیورسٹیز سے برطرف کیا جا چکا ہے