کراچی (آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے پنجاب میں سیلاب کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی کو اکٹھا ہونا ہوگا تاکہ زیادہ زندگیاں بچائی جاسکیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے قوم کو اس مشکل گھڑی میں متحد ہونے کی اپیل کی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ وقت ہے جب ہر پاکستانی کو اکٹھا ہونا ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچائی جا سکیں۔