والدین یقینی بنائیں ان کی 9 سے 14 سال کی بیٹیوں کو سروائیکل کینسر کی ویکسین ضرور لگے
کراچی (آئی این پی )خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے سروائیکل کینسر سے بچا کی ویکسین کی مہم کو سنگ میل قرار دے دیا۔جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ لڑکیوں کو ایچ پی وی وائرس سے بچائو کی ویکسین لگانے کی قومی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ سروائیکل کینسر وہ واحد کینسر ہے جس سے ویکسین کے ذریعے بچائو ممکن ہے، والدین یقینی بنائیں کہ ان کی 9 سے 14 سال کی بیٹیوں کو سروائیکل کینسر کی ویکسین ضرور لگے۔انہوں نے کہا کہ آئیے مل کر اپنی بیٹیوں کے لیے ایک صحت مند مستقبل یقینی بنائیں