اسلام آباد میں دھماکہ بزدلانہ حرکت ہے:سہیل آفریدی

جو  عناصر ان دھماکوں میں شامل ہیں ان  کوسامنے لایا جائے:وزیراعلیٰ کے پی 
راولپنڈی(آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھماکہ بزدلانہ حرکت ہے۔جو جو لوگ عناصر ان دھماکوں میں شامل ہیں انکو سامنے لایا جائے۔دہشتگردی میں ملوث عناصر کو عبرت کا نشان بنانا چاہئے۔ گورکھپور ناکے پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  امن جرگے میں ملاقاتیوں کی فہرست میں میرا نام نہیں تھا پھر میں نے خود نام ڈلوایا۔دہشتگردی کے جتنے بھی واقعات ہوئے ہیں ہم اسکی مذمت کرتے ہیں۔اسلام آباد میں دھماکہ بزدلانہ حرکت ہے۔جو جو لوگ عناصر ان دھماکوں میں شامل ہیں انکو سامنے لایا جائے۔دہشتگردی میں ملوث عناصر کو عبرت کا نشان بنانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگرد کا نہ کوئی مذہب ہوتا نہ کوئی ملک ہوتا ہے۔افغان شہریوں کو نکالنے کیلئے قومی پالیسی پر عملدرآمد ہونا چاہئے