اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اعظم ورسک بازار میں مسجد میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد میں دھماکہ دشمن کی بزدلانہ کارروائی ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا عبداللہ ندیم اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ،ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد کے تقدس کو پامال کیا گیا،مسجد میں دھماکہ دشمن کی بزدلانہ کارروائی ہے،مسجد میں نمازیوں کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔