ہماری شنوائی نہیں ہوئی، ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا میں آپ سے نہیں مل سکتا، آئندہ منگل کوہائیکورٹ کے باہر اور اڈیالہ جیل کے باہربھی اکٹھے ہوں گے
زرداری ،نوازشریف کی طرح پیرا شوٹ کے ذریعے نہیں آیا،یہ تو ایک رات تھی، بانی پی ٹی آئی کیلئے یہاں ساری زندگی بھی گزارنا پڑی تو گزار دیں گے
پشاور(آئی این پی ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے راولپنڈی کے گورکھ پور ناکے پر دھرنا ختم کر تے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے تاہم ان کی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ملاقات نہیں ہوسکی۔چیف جسٹس سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلی سہیل آفریدی، علیمہ خان اور وکلاچیف جسٹس کے سیکرٹری کے آفس سے واپس روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ ہماری شنوائی نہیں ہوئی، ہمیں چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا کہ میں آپ سے نہیں مل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیاہے آج نہ قومی اسمبلی نہ سینیٹ اجلاس چلنے دیں گے جب کہ آئندہ منگل کوہائیکورٹ کے باہربھی اور اڈیالہ جیل کے باہربھی اکٹھے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی گورننس پر میں اپنی انتظامیہ سے رابطے میں ہوں، میں زرداری ،شریف کی طرح پیرا شوٹ کے ذریعے نہیں آیا، میں تنظیم میں کام کے بعد نچلی سطح سے اوپر آیا ہوں۔اس حوالے سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلی کے پی سے ملنے سیانکارکردیا ہے، چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ کسی سے ملاقات نہیں کررہے۔انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس نے نہ تو ایڈووکیٹ جنرل اور نہ کسی وکیل سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا رات کارکنوں کے ہمراہ یہاں گزری ہے، یہ تو ایک رات تھی، بانی پی ٹی آئی کے لئے یہاں ساری زندگی بھی گزارنا پڑی تو گزار دیں گے، ہم مطالبات کے لیے دھرنوں اور احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹیں گے