سیف اللہ ابڑو نے تحریری استعفی نہیں دیا، آئینی ترمیم میں ووٹ کرسکتے ہیں:چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد(آئی  این پی )چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی  نے کہاہے  کہ سیف اللہ ابڑو نے تحریری استعفی نہیں دیا، آئینی ترمیم میں ووٹ کرسکتے ہیں۔  27ترمیم کی حمایت مین ووٹ دینے کے بعد استعفی دینے والے سینیٹر سیف اللہ ابڑو جمعرات کو پھر سینیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے، اس معاملے پر جب پارلیمنٹ ہائو س میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے صحافیوں نے سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا استعفی مجھے ابھی تک تحریری طور پر نہیں ملا، جب ملے گا تو انہیں بلا لوں گا، ہوسکتا ہے میں ان کو منا لوں کیوں کہ زبانی استعفی تو شاہ محمود قریشی نے بھی دیا تھا لیکن وہ گئے نہیں تھے۔