ہمارے بندوں نے حکومتی افراد سے مل کرمجھ سے کمیٹی چیئرمین شپ چھینی:سینیٹر کا انٹرویو
اسلام آباد (آئی این پی )سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہاہے بنیادی نقطہ یہ ہے پی ٹی آئی نے27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کی ہی نہیں، علی ظفرکی لیڈر شپ سے بہتر ہے بندہ ڈی چوک پر جاکر دھرنا دے دے۔ایک انٹرویو میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ علی ظفر لیڈ کرنے کے قابل ہیں ہی نہیں، عون عباس بپی تو کسی پارلیمانی میٹنگ میں تھا ہی نہیں، عون عباس بپی نظر آتا تو کہتا کہ آ کہیں بیٹھتے ہیں کوئی فیصلہ کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے وزارت داخلہ کمیٹی کے چیئرمین کیلئے میرا نام دیا تھا۔سیف اللہ ابڑو نے الزام عائد کیا کہ ہمارے بندوں نے حکومتی افراد سے مل کرمجھ سے کمیٹی چیئرمین شپ چھینی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان اور اعظم نذیرتارڑ سے مل کرکمیٹی چیئرمین شپ چھینی گئی، وہ پہلے ہی پاورکمیٹی میں مجھ سے تنگ تھے لہذا مجھے داخلہ کمیٹی نہ ملنے دی، یہ سب کچھ عون عباس اور علی ظفرکی وجہ سے ہوا کہ حکومت سے مل کرہم سیکمیٹی چھینی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ علی ظفرہمیں احتجاج کا بتائیں گے جو جاکرخود ہی ان کے آفسز میں بیٹھے رہتے ہیں