سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے 27 ویں آئینی ترمیم پر پارٹی ہدایت کے خلاف ووٹ دیا:ریفرنس کا متن
اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کر دیا۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی ریفرنس پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر کی جانب سے دائر کیا گیا ہے، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سینیٹر عون عباس بپی نے سیکرٹری سینیٹ کو ریفرنس فائل کیا۔دائر ریفرنس میں فلور کراسنگ پر سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔متن میں کہا گیا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے 27 ویں آئینی ترمیم پر پارٹی ہدایت کے خلاف ووٹ دیا، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا متفقہ فیصلہ کیا تھا۔متن کے مطابق سیف اللہ ابڑو کیخلاف ریفرنس جلدازجلد الیکشن کمیشن بھیجنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔