مسلح افراد نے کیمپ میں سامان کوآگ لگادی، جنریٹراور دیگر سامان جل کر خاکستر ،مغوی مزدوروں کاتعلق کچلاک سے ہے
کوئٹہ(خصوصی رپورٹ )بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد نے دکی میں 11کلومیڑ کے فاصلے پر واقع زیر تعمیر نیو ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے علاقے میں غڑواس کے مقام پر تعمیراتی کیمپ پر حملہ کیا۔ایس ایچ او دکی ہمایوں خان ناصر کے مطابق مسلح افراد نے کیمپ میں موجود سامان کو نذر آتش کردیا۔ جنریٹراور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔حملے کے بعد کیمپ میں کام کرنے والے تین مزدور بھی لاپتا ہیں۔ لاپتا ہونے والے مزدوروں میں نصیب اللہ ولد جمعہ خان ، نور محمد ولد سفر خان اور حکمت اللہ ولد عمر خان شامل ہیں۔لاپتا مزدوروں کا تعلق کچلاک سے ہے۔ تینوں لاپتا مزدور دکی تا چمالنگ زہر تعمیر روڈ پر کام کررہے تھے۔ لاپتا ہونے والے مزدور پشتون اور مریانی قوم سے تعلق رکھتے ہیں۔