کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے علاقے گوادر میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا اور جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گوادر میں واقع تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے حملے کو ناکام بنا دیا۔