ملزم دائود ریکارڈ یافتہ ،متعدد وارداتوں کاانکشاف ،فرار ساتھی کی تلاش جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل ٹائون میں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔ ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق فیصل ٹائون میں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے سرغنہ دائود کوگرفتارکرلیا جبکہ اس کاساتھی فرار ہونے میںکامیاب ہوگیا۔ڈولفن نے 15 کال کی اطلاع پر 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاملزمان موقع سے فرار ہوگئے تعاقب کے بعد فیصل ٹاؤن آر او پر ایک کو راؤنڈ اپ کرلیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیاڈاکوؤں نے یکے بعد دیگر گن پوائنٹ پر وارداتیں کی تھی۔ملزم کے قبضہ سے پستول، موٹر سائیکل برآمد کرلی، ملزمان نے زیر استعمال موٹر سائیکل دو روز قبل مسلم ٹاؤن سے چھینی تھی۔ گرفتار ملزم داؤد ریکارڈ یافتہ ہے،نے متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا۔ملزم کوتھانہ فیصل ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا۔