ویب ڈیسک:بابا گورونانک کے 555ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں ضلع ننکانہ صاحب میں 15 نومبر جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ کی جانب سے کیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، بابا گورونانک کے جنم دن کی مناسبت سے ضلع بھر میں تعطیل ہو گی۔
بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات 13 سے 16 نومبر تک جاری رہیں گی، جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتری شرکت کریں گے۔ ان تقریبات میں ہزاروں غیر ملکی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ وہ اس مقدس موقع پر شرکت کر سکیں۔ ننکانہ صاحب، جو بابا گورونانک کا جنم مقام ہے، ہر سال اس دن کے موقع پر خصوصی تقریبات اور مذہبی عبادات کا اہتمام کرتا ہے۔یہ تعطیل سکھ برادری کے لئے ایک اہم موقع ہے، اور ہر سال یہ دن عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔