اسلامک بینکاری پر کافی کنفیوژن ، اسلامی سکالرز اور علماء سے سود پر رائے لی جائے، قائمہ کمیٹی میں گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )سینیٹر فاروق نائیک نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم میں سود ختم کرنے کا قانون بنادیا، 2028 تک عمل کیسے ہوگا؟۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فاروق نائیک نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم میں سود کو ختم کرنے کا قانون بنایا گیا۔ جنوری 2028 میں سود کو ختم کرنے کا قانون بنا دیا گیا ہے۔ 2028اتنا دور نہیں ہے ، قانون پر عملدرآمد کیسے ہوگا؟۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بین الاقوامی مالیاتی تعلقات ہیں،پاکستان عالمی بینک اور آئی ایم ایف سے سود پر قرض لیتا ہے، اسلامک بینکنگ اور روایتی بینکاری میں کیا فرق ہے ؟۔ اسلامک بینکاری میں مارک اپ لیا جا رہا ہے، قرآن پاک میں ربا کو حرام قرار دیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسلامک بینکاری میں مارک اپ کی اجازت دی گئی ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسلامک بینکاری سے متعلق پا