لاہور(کرائم رپورٹر)تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال پر اسلام پورہ سے پی ٹی آئی رہنماء عباد فاروق کے بھائی شہزاد فاروق کوگرفتار کرلیا گیا ذرائع کے مطابق شہزاد فاروق نے کارکنوں کے ہمراہ ریلی نکالنے کی کوشش کی شہزاد فاروق تحریک انصاف کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی کے امیدوار بھی رہے شہزاد فاروق کو ساتھی کارکنوں کے ہمراہ تھانہ منتقل کردیا گیا