عراقی حکومت کی ترجیح ہے کہ ملک کو کسی بھی حملے اور متوقع حالت جنگ سے دور رکھا جائے،فواد حسین
بغداد(آئی این پی ) عراق نے کہا ہے کہ تہران باور کراچکا ہے کہ وہ ہماری سرزمین سے اسرائیل پر حملہ نہیں کرے گا۔ عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین کا کہنا ہے کہ ان کا ملک جنگ کے جغرافیے میں واقع ہے، ایران پر اور اس کے خلاف حملے جاری رہنے کا مطلب اس بات کا امکان ہے کہ عراق کی سرزمین اور فضائی حدود جنگ کے علاقوں کے ضمن میں آئے، لہٰذا ہم اس مسئلے سے خبردار کرتے ہیں۔عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عراقی حکومت کی ترجیح ہے کہ ملک کو کسی بھی حملے اور متوقع حالت جنگ سے دور رکھا جائے، ایران کے ساتھ مختلف سطحوں پر رابطے جاری ہیں خواہ وہ وزیراعظم، صدر یا پھر وزارت خارجہ ہو۔