بیروت(آئی این پی )لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعوی کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے اگلے مرحلے میں تہران، لبنان سے اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطا بق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسے ایران کی جانب سے اس حوالے سے یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ مزاحمتی تنظیم کے موقف کو مدنظر رکھا جائے گا۔حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج کے لبنان سے انخلا تک ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے۔ انہوں نے اس معاملے پر ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کا شکریہ بھی ادا کیا۔