صلاحیتوں میں کمی ہوئی لیکن تنظیم کے پاس اب بھی بیرون ملک حملوں کی صلاحیت موجود ہے،بریٹ ہولم
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی انٹیلی جنس حکام نے کہا ہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کی صلاحیتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن اس کا مکمل خاتمہ دور ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی انسداد دہشتگردی سینٹر کے ڈائریکٹر بریٹ ہولم گرین نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ فورسز کے حملوں میں حزب اللہ کی صلاحیتوں کو غیر معمولی طورپر نقصان پہنچایا گیا ہے اور اس کی صلاحیتوں میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے لیکن اس کی بارڈر فورسز اب بھی بڑے پیمانے پر اپنی جگہ موجود ہیں۔ ڈائریکٹر نیشنل کانٹر ٹیررازم سینٹر نے کہا کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو ایران کی طرف سے فنڈ