حملوں کے باوجود ایرانی قیادت مستحکم اور ثابت قدم ہے: امریکی انٹیلی جنس

ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے ممکنہ طور پر زمینی فوجی کارروائی اور اندرونی عوامی احتجاج درکار ہو گا
لندن،واشنگٹن (آئی این پی )امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹس میں کہا گیا ہے  13روز سے  مسلسل امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران کی حکومتی قیادت اب بھی مضبوط ہے اور فوری طور پر حکومت کے خاتمے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔برطانوی خبررساں ادارے  کے  مطابق اس معاملے سے واقف ذرائع نے بتایا ہے کہ متعدد انٹیلی جنس رپورٹس میں یکساں تجزیہ سامنے آیا ہے کہ ایرانی نظام اب بھی قائم ہے اور حکومت کو عوام پر کنٹرول حاصل ہے۔ذرائع کے مطابق تازہ ترین انٹیلی جنس رپورٹ چند روز قبل مکمل کی گئی جس میں کہا گیا کہ تقریبا 2 ہفتوں سے جاری امریکی اور اسرائیلی بمباری کے باوجود ایران کی سیاسی قیادت کا ڈھانچہ برقرار ہے۔۔رپورٹ کے مطابق ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے ممکنہ طور پر زمینی فوجی کارروائی اور اندرونی عوامی احتجاج درکار ہو گا، جبکہ امریکی انتظامیہ نے ایران میں فوج بھیجنے کے امکان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا ہے