رویت ہلال کمیٹی کو وزارت مذہبی امور کی چھت پر چاند دیکھنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں وفاقی وزارت مذہبی امور کی چھت پر ربیع الاول کا چاند دیکھنے سے روک دیا گیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو وزارت مذہبی امور کی چھت پر ربیع الاول کا چاند دیکھنے کی اجازت نہیں ملی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے اسلام آباد میں موجود ہے تاہم کوہسار کمپلیکس کی چھت پر جانے سے روک دیا گیا، جس کے بعد رویت ہلال کمیٹی اور ماہرین فلکیات نے دوربین کوہسار کمپلیکس کی پارکنگ میں لگا دی