لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے واقعہ کے بعد ایک اور ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا۔نامعلوم شخص نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ ٹرین سے نکلتے وقت بدتمیزی کی اور پھر دھمکی دینے لگا۔خواجہ آصف لندن میں ٹرین کے ذریعے ساتھی کے ساتھ سفر کر رہے تھے، نامعلوم شخص نے پہلے جملے کسے اور پھر دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے۔