باجوہ نے کوشش کی فیض حمید ہی فوج کے سربراہ بن جائیں‘ فیض حمید جنرل باجوہ کے بغیر کچھ نہیں کرسکتے تھے
اسلام آباد( آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع (ایکسٹینشن) کے لیے دھمکیاں دی تھیں اور کہا تھا کہ میں ٹیک اوور کرلوں گا ۔خواجہ آصف نے نجی ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ 2022 میں فوج کے نئے سربراہ کی تعیناتی کے دوران جنرل باجوہ نے آٹھ سے نو دن تک مزاحمت کی اور دھمکیاں دیں تاکہ انہیں ایکسٹینشن دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید جنرل باجوہ کے بغیر کچھ نہیں کرسکتے تھے اور ماضی میں فوج نے کبھی سویلین حکومت کی اتھارٹی کو اس طرح چیلنج نہیں کیا، جیسے کہ انہوں نے کیا۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ باجوہ نے پہلے کوشش کی کہ فیض حمید ہی فوج کے سربراہ بن جائیں۔