پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو دھمکی دینے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کردی
اسلام آبا د(آن لائن)وفاقی حکومت نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں بدتمیزی کا واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا ہے اور پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو دھمکی دینے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی ہے ، ذرائع کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن لندن کے اعلی حکام نے لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی ہے ،خواجہ آصف نے ہائی کمیشن کو تمام واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میں دھمکی دینے والے شخص کو نہیں جانتا مگر وہاں پر کیمرے لگے ہوئے تھے شناخت ہوجائے گی ،وزیر دفاع خواجہ آصف لندن پولیس کو واقعہ بارے آج باقاعدہ رپورٹ درج کروائیں گے۔