اسلام آباد (آئی این پی )ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 60 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے،16نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ اوگرا کو ارسال کردیا گیا۔ آئل انڈسٹری نیابتدائی ورکنگ اوگرا کو بھجوا دی،پیٹرول کی قیمت میں دو روپے ساٹھ پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے تخمینہ موجودہ حکومتی ٹیکسز کی بنیادوں لگایاگیا ہے،ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ صفر رکھی گئی ہے۔