سب سے زیادہ شکایات فیس بک کے خلاف موصول ، 1لاکھ 83 ہزار 497 اکائونٹس بلا ک ، 14ہزار زیرِ غور
66 ہزار ٹویٹر ، 64 ہزار یو ٹیوب ، 1 ہزار 461 انسٹا گرام اکائونٹس بلاک ، بیشتر کا جائزہ لیا جارہا ، پی ٹی اے
ا سلام آباد (خصوصی رپورٹ)رواں سال ستمبر تک پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رپورٹس پر مجموعی طور پر 14 لاکھ 17 ہزار 593 سوشل میڈیا اکائونٹس اور ویب سائٹس بلاک کیں۔اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ شکایات فیس بک کے خلاف موصول ہوئیں۔پی ٹی اے نے فیس بک سے 2 لاکھ 12 ہزار 345 اکائونٹس/پیجز بلاک کرنے کی درخواست کی، جن میں سے 1 لاکھ 83 ہزار 497 اکائونٹس و پیجز بلاک کئے گئے۔تاہم فیس بک نے 13 ہزار 959 اکائونٹس بلاک کرنے سے انکار کیا، جبکہ 14 ہزار 889 اکائونٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ٹوئٹر کے خلاف 1 لاکھ 545 شکایات کی گئیں، جن میں 66 ہزار 623 اکائونٹس بلاک ہوئے، 5 ہزار 871 پر عملدرآمد سے انکار کیا گیا اور 28 ہزار 51 اکائونٹس کی جانچ جاری ہے۔یوٹیوب سے متعلق 72 ہزار 169 شکایات درج ہوئیں، جن میں سے 64 ہزار 639 اکائونٹس بلاک کئے گئے، 3 ہزار 182 کی درخواست مسترد ہوئی، جبکہ 4 ہزار 348 اکائونٹس زیرِ جائزہ ہیں۔انسٹاگرام کے 41 ہزار 184 اکائونٹس کے خلاف شکایات پر 36 ہزار 723 اکائونٹس بلاک کیے گئے، 1 ہزار 461 بلاک نہیں کئے گئے، اور 3 ہزار کا تجزیہ جاری ہے۔ٹک ٹاک کے 1 لاکھ 69 ہزار 445 اکائونٹس کے خلاف شکایات میں 1 لاکھ 61 ہزار 147 اکائونٹس بلاک کیے گئے، 6 ہزار 897 پر عمل نہیں ہوا، اور 1 ہزار 401 کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔سنیک ویڈیو کے 8 ہزار 329 اکائونٹس کی نشاندہی پر 7 ہزار 225 بلاک ہوئے، 109 پر انکار ہوا اور 995 اکائونٹس زیرِ غور ہیں۔بیگو/لائکی کے 6 ہزار 730 اکائونٹس میں سے 6 ہزار 539 اکائونٹس بلاک کیے گئے اور 191 کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ڈیلی موشن پر 600 شکایات آئیں، جن میں 562 اکائونٹس بلاک کیے گئے، 11 سے انکار کیا گیا اور 27 اکائونٹس جانچ کے مراحل میں ہیں۔دیگر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 8 لاکھ 97 ہزار 500 شکایات کی گئیں، جن میں سے 8 لاکھ 90 ہزار 638 اکائونٹس و پیجز بلاک کئے گئے، 302 پر عملدرآمد سے انکار ہوا، جبکہ 6 ہزار 560 کا جائزہ جاری ہے ۔