ملک بھر میں موسم کا بدلتا مزاج، کہیں گرمی کی شدت تو کہیں بارش کی پیشگوئی

ملک بھر میں موسم کا بدلتا مزاج، کہیں گرمی کی شدت تو کہیں بارش کی پیشگوئی

ملک کے مختلف حصوں میں موسم نے دوہرا رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں ایک جانب شدید گرمی کی لہر برقرار ہے تو دوسری طرف بعض علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی بھی سامنے آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر آج رات یا صبح کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے، جس کے باعث شہر میں گزشتہ روز کے مقابلے میں حبس میں کچھ کمی متوقع ہے۔ادارے کے مطابق سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، اور آئندہ دنوں میں کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔

دوسری جانب پیشگوئی کی گئی ہے کہ آج شام یا رات کے وقت خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے، جس سے موسم میں وقتی خنکی پیدا ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔