ایس پی منصور کو نئی تعیناتی پر مبارکباد،نیک خواہشات کا اظہار، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرز منصورالحسن کے تبادلے پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی سمیت تمام ڈویژنل اور سرکل افسران نے شرکت کی۔تقریب کے دوران سی ٹی او لاہور نے ایس پی منصورالحسن کو نئی تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں سووینئر اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس پی منصورالحسن نے کہا کہ 28 سالہ سروس میں پہلی مرتبہ ٹریفک پولیس میں خدمات انجام دینے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس لاہور کا دل ہے اور اہلکاروں کی محنت سے شہر میں ٹریفک کا نظام رواں دواں رہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک وارڈنز ایک محنتی فورس ہے۔ جن کی خدمات کا کوئی نعم البدل نہیں جبکہ انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ وہ وارڈنز فورس کا حصہ رہے۔