ڈی ایس پی رانا نعیم یاسین کے تبادلہ پر الوداعی تقریب

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر قلعہ گجر سنگھ میں ڈی ایس پی رانا نعیم یاسین کے تبادلہ پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیاایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے ڈی ایس پی نعیم یاسین کو یادگاری شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیاترجمان پولیس کے مطابق ڈی ایس پی رانا نعیم یاسین کو ایس ڈی پی او احمد پور سیال جھنگ تعینات ہونے پر پولیس افسران نے مبارکباد دی ڈی ایس پی ایم ٹی سیکشن ثاقب بٹ۔انسپکٹرز ندیم اختر۔شبیہ رضا۔لائن افسراحسان الحق۔ایم ٹی او محسن شہزادپی ایس او شہریار بٹ۔او ایس آئی لائن رانا اقبال۔رئیس احمد۔حافظ سمیع۔محمد علی۔خلیل احمد و دیگرپولیس افسران نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے،ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ کے مطابق ڈی ایس پی رانا نعیم یاسین محنتی اورقابل افسر ہیں۔بطور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر رانا نعیم یاسین نے بہترین فرائض منصبی انجام دئیے۔نئی تعیناتی پرایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ کا ڈی ایس پی رانا نعیم یاسین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاڈی ایس پی رانا نعیم یاسین نے ایس پی ہیڈ کوارٹر سمیت تمام پولیس افسران و جوانوں کا شکریہ ادا کیا