برتنوں کے گودام میں آگ

شاہ عالم فوارہ چوک کے قریب گودام میں پڑا لاکھوں روپے مالیت کاپلاسٹک کا سامان جل کرخاکستر ہوگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہ عالم مارکیٹ میں پلاسٹک برتنوں کے گودام میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ شاہ عالم مارکیٹ میں فوارہ چوک کے قریب واقع پلاسٹک برتنوں کے گودام میں آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گودام میں پڑا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔