قومی صنعتی تعلقات کمیشن کے چیئرمین کاپیر تک سینئر ممبر کو قائم مقام چارج دینے کاحکم

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی صنعتی تعلقات کمیشن کے چیئرمین اور ممبر کی تعیناتی نہ ہونے کے خلاف کیس میں پیر تک سینئر ممبر کو قائم مقام چارج دینے کاحکم دیدیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں قومی صنعتی تعلقات کمیشن کے چیئرمین اور ممبر کی تعیناتی نہ ہونے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے درخواست پر سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ چیئرمین این آئی آر سی کی تعیناتی کی سمری بھیج دی گئی ہے،2ہفتے کا وقت دیا جائے،عدالت نے کہاکہ یکم مئی سے عہدہ خالی ہے، اب مزید 2ہفتے مانگ جارہے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیر تک سینئر ممبر کو ایکٹنگ چارج دینے کاحکم دیدیا۔عدالت نے سماعت ملتوی کردی