اکرام الحق قریشی کو وزارت آئی ٹی میں ممبر لیگل کا اضافی چارج دینے کی منظوری

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے اکرام الحق قریشی کو وزارت آئی ٹی میں ممبر لیگل کا اضافی چارج دینے کی منظوری دے دی ہے۔اکرام الحق قریشی سوشل میڈیا کمپلینٹ سیل کے چیئرمین ہیں۔اکرام الحق قریشی کو تین ماہ کے لئے ممبر لیگل کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق اکرام الحق قریشی یکم اگست 2026 سے ممبر لیگل کے عہدے پر فائز تصور ہوں گے۔