الیکشن کمیشن نے صاحبزادہ حسن رضا کو انٹراپارٹی الیکشن تک سنی اتحاد کونسل کا قائم مقام چیئرمین مقررکردیا

اسلام آباد(آن لائن) صاحبزادہ حامدرضا کی نااہلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے صاحبزادہ حسن رضا کو قائم مقام چیئرمین مقرر کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق صاحبزادہ حسن رضاسنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین مقررکئے گئے ہیں اورالیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،الیکشن کمیشن کے مطابق انٹرا پارٹی ضمنی الیکشن تک صاحبزادہ حسن  رضا قائم مقام چیئرمین رہیں گے۔