اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارح مزاج انگلش بلے باز ایلکس ہیلز کی پی ایس ایل 10 کے لیے واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالے سے جاری بیان میں ایلکس ہیلز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ "اسلام آباد یونائیٹڈ وہ پہلی ٹیم ہے جس کے لیے میں نے پاکستان میں کھیلنا شروع کیا، اس ٹیم کے شائقین اور مینجمنٹ نے ہمیشہ میرا بھرپور ساتھ دیا۔"ایلکس ہیلز نے مزید کہا کہ وہ ٹیم جوائن کرنے کے لیے بے تاب ہیں اور بھرپور کارکردگی کے ذریعے نہ صرف میچز جتوانا چاہتے ہیں بلکہ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں بھی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ کئی سیزنز میں شاندار پرفارمنس دے چکے ہیں اور ان کی واپسی ٹیم کے لیے ایک مثبت پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔