پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو کوالیفائر میں شکست کے بعد بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ انگلینڈ کے جارح مزاج اوپنر ایلکس ہیلز نے ٹورنامنٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایلکس ہیلز نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنی روانگی کا اعلان کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وہ ان غیر ملکی کھلاڑیوں میں شامل تھے جو بھارتی جارحیت اور ٹورنامنٹ کی دوبارہ شیڈولنگ کے بعد سب سے پہلے پاکستان پہنچے تھے۔ذرائع کے مطابق، ہیلز نے ذاتی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا، اور اسکواڈ کا حصہ صرف دو میچز کے لیے بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے کوالیفائر میں ہیلز بغیر کوئی رن بنائے دو گیندوں پر آؤٹ ہو گئے تھے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو اب فائنل میں پہنچنے کا آخری موقع ایلیمنیٹر 2 میں ہوگا، جہاں وہ کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل کی دوڑ میں شامل رہ سکتی ہے۔