چیٹ جی پی ٹی میں صارفین کیلئے نئے پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ فیچر کا اضافہ

چیٹ جی پی ٹی میں صارفین کیلئے نئے پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ فیچر کا اضافہ

ویب ڈیسک: اوپن اے آئی نے اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے ڈیپ ریسرچ فیچر میں ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین اب پیچیدہ رپورٹس کو مکمل پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔یہ ایک چھوٹی سی اپ ڈیٹ نظر آتی ہے، لیکن ڈیپ ریسرچ فیچر کو مزید بہتر بنانا اس کے استعمال کے لحاظ سے اہم پیشرفت ہے۔ پہلے، صارفین کو اپنی رپورٹس کے لیے چیٹ جی پی ٹی کے لنکس یا اسکرین شاٹس دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرنے پڑتے تھے، مگر اب وہ اپنی رپورٹس کو براہ راست پی ڈی ایف فارمیٹ میں حاصل کر سکتے ہیں۔

فیچر کا استعمال بہت آسان ہے۔ جب آپ ڈیپ ریسرچ رپورٹ تیار کریں گے، تو اس کے بعد پیج کے اوپر موجود شیئر آئیکون پر کلک کریں، جہاں آپ کو شیئر لنک کے ساتھ "ڈاؤن لوڈ ایز پی ڈی ایف" کا بٹن نظر آئے گا۔ اس بٹن پر کلک کرتے ہی آپ اپنی مکمل پی ڈی ایف رپورٹ حاصل کر سکیں گے۔

یہ فیچر اس وقت صرف چیٹ جی پی ٹی پلس، ٹیم یا پرو سبسکرپشن پلان کے صارفین کے لیے دستیاب ہے، جبکہ مفت سروس استعمال کرنے والوں کو اس تک رسائی نہیں ملی۔