اوپن اے آئی نے 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

اوپن اے آئی نے 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ویب ڈیسک:  آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ اب 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال میں نئی حفاظتی پابندیاں نافذ کی جائیں گی۔

اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین کے مطابق اس پالیسی کا مقصد کم عمر بچوں کو سب سے زیادہ تحفظ فراہم کرنا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت چیٹ جی پی ٹی 18 سال سے کم عمر صارفین کے ساتھ جنسی نوعیت کی بات چیت یا خودکشی کے موضوعات پر گفتگو میں انتہائی محتاط رہے گا اور "فلرٹی” گفتگو مکمل طور پر بند کر دی جائے گی۔مزید برآں، والدین اب اپنے بچوں کے لیے "بلیک آؤٹ آورز" مقرر کر سکیں گے، یعنی ایسے اوقات جن میں بچوں کے لیے چیٹ جی پی ٹی دستیاب نہیں ہوگا۔ سیم آلٹمین نے کہا کہ حفاظت کو آزادی اور پرائیویسی پر ترجیح دی گئی ہے تاکہ یہ طاقتور ٹیکنالوجی بچوں کے لیے محفوظ رہے۔