جی میل میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی نیا سرچ فیچر صارفین کیلئے متعارف

جی میل میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی نیا سرچ فیچر صارفین کیلئے متعارف

جی میل نے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نیا سرچ فیچر صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے، جس سے ای میلز کے ان باکس میں پرانی ای میلز کو ڈھونڈنا آسان ہو جائے گا۔

 گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے صارفین کو ای میلز سرچ کرنے کا ایک جدید اور موثر آپشن فراہم کیا جائے گا۔بلاگ پوسٹ کے مطابق، "Most Relevant" سرچ فیچر اب دنیا بھر کے تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو گا، جس سے صارفین کو ان باکس میں پرانی ای میلز کو آسانی سے تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔ اگر صارفین کو یہ فیچر پسند نہ آئے تو وہ "Most Recent" آپشن پر واپس سوئچ بھی کر سکتے ہیں۔یہ فیچر جی میل میں متعارف کرائے گئے کئی اے آئی فیچرز میں سے ایک ہے، اور اس سے قبل بھی گوگل نے جی میل میں کئی اے آئی ٹولز فراہم کیے ہیں جو صارفین کی سہولت کے لیے بنائے گئے ہیں۔ اب اس نئے سرچ فیچر کی مدد سے ای میلز کی تلاش مزید تیز اور مؤثر ہو جائے گی۔